سکندرآباد: خاتون گھر سے اغواء ملزمان گھر سے قیمتی اشیا لے گئے

14 مئی ، 2022

سکندرآباد(نامہ نگار)شادی شدہ خاتون گھر سے اغواء ،ملزمان گھر سے3تولہ طلائی زیورات ہزاروں روپے نقدی قیمتی موبائل فون بھی لے گئے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق شجاع آباد نیو ہاؤسنگ کالونی کی رہائشی رضیہ بی بی اپنی بیٹی نورین کے گھر سوئی ہوئی تھی کہ صبح بیدار ہوئی تو نورین گھر پر موجود نہ تھی اورگھر کا سامان بھی بکھرا ہوا تھا۔ تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔