خانیوال(نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی کی کی ہدایت پر خانیوال شہر کی صفائی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ صفائی آپریشن کے لیے سٹیژ پروگرام تحت چار لورڈ رکشہ میونسپل کمیٹی خانیوال کو فراہم کردئیے گئے ہیں جن کے ذریعے شہر کے کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے میں مدد ملے گی اس کے ساتھ شہر میں صفائی کا کام بھی معمول کے مطابق جاری ہے اس کے ساتھ ہی سینٹری ورکرز کو بھی شہر کے نظر انداز علاقوں پر توجہ دینے کی ہدایت کی گئی۔ دریں اثناء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمر افتخار شیرازی نے سٹی پارک میں تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا اور چیف آفیسر کو فوراً خراب لائٹس اور ٹوٹے ہوئے بنچوں کی مرمت کرانے کی بھی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر خانیوال اقراء مصطفیٰ نے بھی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جس میں صفائی اور تزئین و آرائش کے کام کو چیک کیا اور اس کے ساتھ ہی ریلوے اسٹیشن کے ساتھ لگائے گئے پودوں کی مناسب دیکھ بھال کرنے کا بھی حکم دیا۔
مظفرآباد امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آزاد کشمیر کے نوجوان بے روزگار اور پریشان...
اسلام آباد نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو اسلام آباد/راولپنڈی نے عید سے قبل غوری ٹاؤن ہاؤسنگ اسکینڈل کے...
کراچی اسرائیلی فوج کے اعداد و شمار کے مطابق فوجی سروس چھوڑنے والے اہلکاروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے...
مکہ مکرمہ دوران حج مکہ مکرمہ میںدرجہ حرارت 44سے 47ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان،حجاج کو چھتری، ٹھنڈے پانی پینے...
لاہورلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نےمونس الہیٰ کی جائیداد منجمد...
لاہور بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں بھارتی اسسٹنٹ ہائی کمیشن میں تعینات بھارتی سفارت کار 38سالہ پروٹوکول...
کراچی ایرانی دارالحکومت تہران کے امام حسین اسکوائر میں ایک شاندار عوامی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جس...
کراچی اسرائیلی حملوں کے پیش نظر لبنان اور شام کے تعلقات میں تبدیلی، نیا علاقائی توازن، بیروت اور دمشق کے...