جہانیاں(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خانیوال کی جانب سے جہانیاں میں قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کے حکم پر عملدرآمد نہ ہوسکا،شہر میں بااثر قبضہ مافیا کی جانب سے ریلوے روڈ پر کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضے کئے جارہے ہیں ، میونسپل کمیٹی جہانیاں کے آفسران خاموش ہیں تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر خانیوال کا قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم میونسپل کمیٹی جہانیاں کے آفسران نے نظراندازکر دیا،جہانیاں شہر ،ریلوے روڈ ملتان روڈ ،نہر۔پل ،112 ٹن آر ریلوے پھاٹک پر موجود تحصیل کونسل اور ضلع کونسل کی کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا نے بجری ، تٌوڑی ، تمبو قناتیں اورپختہ مکانات بناکر قبضہ کر لیا جبکہ میونسپل کمیٹی جہانیاں کے آفسران کو نشاندہی کروانے کے باوجود قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کرنے سے انکار جبکہ قبضہ مافیا دن رات دھڑلے سے سرکاری اراضی پر قبضہ کر رہا ہے، شہریوں آصف ،ربنواز شہباز احمد نے ڈپٹی کمشنر خانیوال اور کمشنر ملتان سے فوری ذمہ داروں کیخلاف محکمانہ کارروائی اور قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
بغداد آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے باعث عراقی تیل برآمدات گھٹ کر ایک کروڑ بیرل کی سطح پر آگئی ہیں۔نئے وزیرِ...
تائی پے تائیوان نے گزشتہ روز کہا کہ وہ ایک خودمختار ملک ہے، یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جمہوری...
کراچیپاکستانی بولروں کی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے بنگلہ دیشی ٹیم سلہٹ ٹیسٹ کے پہلے دن پہلی اننگز میں278رنز بناکر...
اسلام آباد پرائم انسٹی ٹیوٹ کی ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں موبائل فونز کی درآمدات...
پیرس پولیس کے ایک ذریعے نے گزشتہ روز بتایا کہ فرانسیسی حکام نے ایفل ٹاور پر بغیر اجازت فلسطینی پرچم لہرانے کے...
لندن لندن میں دائیں بازو اور فلسطین حامی مظاہرے، ہزاروں افراد سڑکوں پرآگئے۔ مظاہرین کا پارلیمنٹ اسکوائر...
کراچی سندھ حکومت نے بھی کاروباری اوقات کی پابندی ختم کردی ، فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کی مارکیٹوں، شاپنگ مالز،...
اسلام آباد پنجاب اور سندھ کی گندم منڈیوں میں تیزی، قیمتوں میں نمایاں اضافہ،پنجاب کی منڈیوں میں گندم 3900...