کبیروالا (نامہ نگار) کبیروالا تحصیل میں میونسپل سروسز کی بہتری کے لیے کبیروالا اور عبد الحکیم یونٹ خصوصی مہم چلائیں گے جس میں صفائی اور نکاسی آب سمیت دیگر میونسپل سروسز کے حوالے سے نظر انداز شدہ علاقوں میں خصوصی اقدامات کے لیے موثر لائحہ عمل بنایا جائے گا۔صفائی مہم کے لیے وارڈز وائز ٹیمیں بنائی جائیں گی جو ہمہ جہت صفائی کو یقینی بنائیں گے۔ لیڈیز پارک کبیروالا سمیت تمام پارکس میں صفائی اور ان کی حالت کو سنوارنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ۔کبیروالا کی اضافی بستیوں بستی سیداں والی ۔بستی ریحان پور، بستی جوئیہ والی ،بستی حسین آباد اور بستی پٹھانے والی سمیت اندرون شہر کے محلہ جات صفائی اور نکاسی آب کے حوالے سے بدترین صورتحال سے دوچار ہیں انہیں بہتر بنانے کے لیے مستقل اقدامات کی ضرورت ہے,عملہ صفائی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مزید عملہ صفائی کی بھرتی اور وسائل کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کی ضرورت ہے ۔
کراچی انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 14 ڈالر فی اونس کی کمی کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت میں 1469 روپے...
باکو آذربائیجان کی وزارتِ خارجہ نے گزشتہ روز بتایا کہ بحیرہ ازوف میں دو غیر ملکی مال بردار جہازوں پر ڈرون...
کراچیجمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحا ن رہا مارکیٹ کا آغاز تیزی کے ساتھ ہو اجس میں وقت کے ساتھ...
ملتان قومی ٹیم کے مسٹری سپنر ابرار احمد نے آسٹریلیا کیخلاف کفایتی ترین بائولنگ سپیل کا 40 سالہ ملکی ریکارڈ...
کوہستان مظاہرین نےشاہراہ قراقرم کو آج بھی دن دو بجے سے 7بجے تک بند کرنے کے بعد کل دو بجے تک ہر قسم کی کےلئے...
مقبوضہ بیت المقدسامامِ مسجدِ اقصی، شیخ ولید صیام طویل علالت کے بعد القدس میں انتقال کر گئے۔ مرحوم نے اپنی...
لاہور جاپان میں جاری انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 3-5 سے شکست دے کر فائنل کے لیے...
اسلام آباد وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کے...