سٹاک مارکیٹ ، بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری سے تیزی ، 588پوائنٹس کا اضافہ

14 مئی ، 2022

کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج ، مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری سے مارکیٹ میں تیزی کا رحجان ، کے ایس ای100انڈیکس میں 588 پوائنٹس کا اضافہ، 43ہزار پوائنٹس کی حد بحال، 68.80 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 93ارب 58 کروڑ 95 لاکھ روپے کا اضافہ، تاہم کاروباری حجم 26.85 فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر کچھ سیکٹرز میں خریداری سے مندی کا رحجان تبدیل ہو گیا، جمعہ کو اگرچہ ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا لیکن جلد ہی صورتحال بہتر ہو گئی اور کاروبار کے اختتام تک تیزی کا رحجان برقرار رہا، کے ایس ای100انڈیکس 588.02 پوائنٹس کے اضافے سے 42898.44پوائنٹس سے بڑھ کر 43486.46 پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای30انڈیکس بھی 234.15 پوائنٹس بڑھنے کے بعد 16541.97پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 386.68پوائنٹس کے اضافے سے 29573.73 پوائنٹس پر آگیا ، مجموعی طور پر مارکیٹ میں 343 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 236 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ، 87 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی اور 20کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی ، مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 93 ارب 58 کروڑ 95 لاکھ 14ہزار روپے کے اضافے سے 7199 ارب 93 کروڑ 6 لاکھ 4 ہزار روپے ہو گئی، سرمایہ کاروں کی محدود اور منتخب خریداری سے کاروباری حجم 7 کروڑ 63 لاکھ 90ہزار شیئرز کی کمی سے 20 کروڑ 81 لاکھ 12ہزار شیئرز پر آگیا ، جمعہ کو کوکاروباری حجم کے لحاظ سے ٹریٹ کارپوریشن، سنرجیکو پاک، پاک ریفائنری ، لوٹے کیمیکلز اور ورلڈ کا سر فہرست رہے۔