بڑھتی مہنگائی،دالیں بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ،خواجہ سلیمان

14 مئی ، 2022

ملتان( سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، جنوبی پنجاب کے صدرشیخ جاوید اختر، جنوبی پنجاب کے سنیئر نائب صدر حاجی ندیم قریشی، جنوبی پنجاب کے نائب صدر خواجہ رضوان صدیقی،جنوبی پنجاب کے نائب صدر اکمل خان بلوچ، ملتان کے جنرل سیکرٹری مرزا نعیم بیگ، نائب صدر ملتان ناصر چوہان،نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث مہنگی سبزیاں، پھل، اور گوشت، برائلر مرغی گوشت،دالیں غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو چکے ہیں پرانا پاکستان کی حامی موجودہ حکومت بھی بائیس کروڑ سے زائد غریب عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے دوسری جانب معیشت کے استحکام کے لیے بھی ابھی تک اقدامات زیرو ہیں ۔