کراچی (این این آئی)اداکارہ صبا قمر نے جلد شادی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں خاموشی سے رشتہ ازدواج میں بندھنے کا بہت شوق ہے۔صبا قمر نے گزشتہ برس مارچ میں بھی جلد شادی کا عندیہ دیا تھا اور انہوں نے اس وقت پاکستانی نژاد آسٹریلوی یوٹیوبر عظیم خان سے تعلقات کی تصدیق بھی کی تھی، تاہم ان پر لڑکیوں کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے کے بعد اداکارہ نے شادی کا فیصلہ مؤخر کردیا تھا۔ اب دوبارہ صبا قمر نے جلد رشتہ ازدواج میں بندھنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکی زندگی میں ایک شخص ہے اور جلد ہی ان کے مدح اور میڈیا والے اس متعلق جان جائیں گے۔صبا قمر حال ہی میں اداکارہ در فشاں کے ہمراہ ایک شو میں شرکت کی۔ صبا قمر نے بتایا کہ انہوں نے کئی سال تک اپنی بہن کے بچوں کی دیکھ بھال کی ہے اور انہیں بچے بہت پیارے لگتے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں مستقبل میں شوہر سے زیادہ بچے پسند آئینگے۔ ایک سوال کے جواب میں صبا قمر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کے لیے آلو قیمے بنانا سیکھ رہی ہیں اور جلد ہی میڈیا اور مداحوں کو معلوم ہوجائے گا کہ وہ کس کے لیے یہ سیکھ رہی ہیں۔ ہاتھوں پر مہندی سجانے اور شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر صبا قمر نے شرماتے ہوئے شرارتی انداز میں بتایا کہ جلد ہی وہ دن آئیگا جس کا لوگوں کو انتظار ہے۔
کراچی روس پر دباؤ بڑھانے کے لیے یوکرین کے 37اتحادی پیرس میں جمع، فضائی دفاع مضبوط بنانے پر اتفاق، یوکرین کو...
لاہور صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے پرائم منسٹر نیشنل انڈر 21ویمن ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل...
ملتان قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ مرتبہ اننگز میں 4یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے...
کوٹلی حکومت کا برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں کالعدم جموں و کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے منسلک کشمیریوں کے...
لاہور فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور چاروں کوارٹر فائنلز کے اختتام کے بعد...
برسلز یورپی یونین کا فضائی مسافروں کو بڑا تحفہ، 2027سے نئے سفری قواعد نافذ، 14سال سے کم عمر بچوں کو والدین کے...
کراچی صدر ٹرمپ کے بیٹوں کی دفاعی ٹیکنالوجی میں بھاری سرمایہ کاری، مفادات کے ٹکراؤ پر سوالات، پینٹاگون سے...
اسلام آباد 13 جولائی 1931جموں و کشمیر کی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش دن ہے، جب ڈوگرہ حکمران کے سپاہیوں نے...