اپریل 2022ء میں 3 ارب ڈالر ترسیلات زر موصول

14 مئی ، 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری ایک رپورٹ کے مطابق ماہ اپریل 2022ء میں کارکنوں کی طرف سے3.1ارب ڈالرکی ترسیلات آئیں ، 3ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات اب تک پہلی مرتبہ ملک میں آئی ہیں۔ اپریل 2022ء کے دوران ترسیلات ماہ بہ ماہ 11.2 فیصد اور سال بسال 11.9 فیصد بڑھ گئیں ۔مالی سال 22ء کے 10 ماہ کے دوران ترسیلات مجموعی طور پر 26.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گذشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت7.6 فیصد زائد ہیں۔