ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی نے غیر واضح طور پر سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے جس پر ان کے مداح پریشان ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹھی کی حالیہ انسٹا گرام پوسٹ نے ان کے مداحوں تذبذب میں مبتلا کر ڈالا۔ اداکارہ نے پوسٹ میں کہا کہ وہ سوشل میڈیا سے بریک لے رہی ہیں۔شلپا شیٹھی نے اس کیپشن کے ساتھ سیاہ تصویر بھی شیئر کر دی۔انہوں نے لکھا کہ ایک ہی چیز دیکھ دیکھ کر بور ہوگئی ہوں، سب کچھ ایک جیسا نظر آتا ہے، جب تک کچھ نیا نہیں مل جاتا، سوشل میڈیا سے دور رہوں گی۔انسٹا گرام پر شلپا شیٹھی کے فالوورز کی تعداد 2 کروڑ 54 لاکھ ستے زیادہ ہے۔ اداکارہ اکثر فیشن آؤٹنگ اور اپنے بچوں کے ساتھ تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔شلپا شیٹھی اپنے شوہر راج کندرا کی فحش فلموں میں گرفتاری کے بعد خبروں کی زینت بنی رہیں۔
کراچی ملک بھر سے 24 گھنٹے میں 431 پروازیں آپریٹ ہوئیں، 59 منسوخ کی گئیں جبکہ کراچی اور اسلام آباد کی 14 پروازوں...
کوٹ ادو،سنانواں وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے سنانواں میں گشکوری ہاؤس پہنچ کر سابق رکن پنجاب...
کراچی ملک کے پسماندہ علاقوں کو بڑے شہروں سے جوڑنے کے لئے قائم ساؤتھ ایئر آج سے پروازوں کا اغاز کر رہی ہے۔...
ڈھاکا بنگلہ دیش نے شیخ حسینہ اور قریبی حلقوں کے 6.2 ارب ڈالر کے اثاثے ضبط کر لیے۔ 98مقدمات میں سابق وزیراعظم اور...
ریاض سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے منفوحہ میں گزشتہ شب گیس دھماکے کے نتیجے میں پیش آنے والے افسوسناک...
شجاع آباد شجاع آباد کے علاقے بستی محمد پور میں پرانی رنجش کے باعث افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ ایک شخص پر تیز...
ملتان محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے سنگل یوز اور مقررہ معیار سے کم موٹائی والے پلاسٹک شاپنگ بیگز کے خلاف جاری مہم...
شجاع آباد تھانہ سٹی شجاع آباد کی حدود مرالی وین میں ٹافی چرانے کے الزام میں دکاندار نے آٹھ سالہ حسنین کو...