ملتان (سٹاف رپورٹر)کپا س کے کاشتکار اچھی پیداوار کے حصول کے لئے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی اور کھادوں کے استعمال بارے زرعی ماہرین کی سفارشات پر عمل کریں.یہ بات ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان ڈاکٹر زاہد محمود نے کپاس کے کاشتکاروں کے نام اپنے اہم پیغام میں کہی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کپاس کی پیداوار میں کمی کا سبب بننے والے دیگر عوامل کے ساتھ ساتھ جڑی بوٹیوں سے پہنچنے والا نقصان بھی ایک اہم وجہ ہے اس لئے کپاس کے کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ اچھی پیداوار کے حصول کے لئے کھیت سے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی کو ہر صورت ممکن بنائیں ۔ ڈاکٹر زاہد کا کہنا تھا کہ کھیت میں جڑی بوٹیاں کپاس کی فصل کو بالواسطہ اور بلا واسطہ نقصان پہنچاتی ہیں۔ اگر جڑی بوٹیوں کے خاتمے پر توجہ نہ دی جائے تو یہ 20سے30فیصد تک نقصان پہنچاتی ہیں۔
اسلام آباد 27 ستمبر کو پی ٹی آئی کے مجوزہ احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست کی سماعت آج اسلام آباد ہائی...
لاہوروفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ہانگ کانگ جنرل چیمبر آف کامرس کا دورہ کیااور ہانگ کانگ جنرل چیمبر آف...
لاہورمینز جونئیر ایشیا کپ 2026 کے برونز میڈل میچ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے...
جنیوا سابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے خبردار کیا ہے کہ اقوام متحدہ مالی دیوالیہ پن کے دہانے پر کھڑا...
کراچی تجزیہ کار ایلان کپور کا کہنا ہے ٹرمپ برکس کو کمزور کرنے کے بجائے مزید مضبوط بنا رہے ہیں، امریکی دباؤ...
لاہور موٹروے ایم ٹو ساؤتھ پر خانقاہ ڈوگراں نارتھ باؤنڈ کے مقام پر سڑک کی مرمت کا کام جاری ہے۔ ایف ڈبلیو او...
کراچی ترکی میں حکام نےہم جنس پرست تنظیموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 162 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ چھ تنظیموں...
لاہور سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں منعقدہ بین الاقوامی کک باکسنگ مقابلوں میں پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن...