مخدوم رشید(نامہ نگار)سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا ہے کہ نمکیات اور سیم و تھور آبپاش زمینوں کو متاثر کرنے والے سب سے اہم مسائل میں سے ہیں۔ پاکستان میں 6.5 ملین ہیکٹر رقبہ شورزدہ ہے۔ کلراٹھے پن کی وجہ سے زرعی پیداواری صلاحیت میں سالانہ نقصان کا تخمینہ 31 ملین امریکی ڈالر ہے۔ کلراٹھے پن کی وجہ سے عالمی سطح پر ہر سال 1.5 ملین ہیکٹر زرعی زمین پیداوار سے باہر ہوتی ہے جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں فوڈ سیکورٹی کے مسائل پیداہوسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کے زیراہتمام سلینیٹی پالیسی ریویو کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں 2017 کے دوران سیم وتھور اور نمکیات کی وجہ سے فصلوں کی پیداوار کا نقصان 28.5 ملین ڈالر ہوا جبکہ کل سالانہ اقتصادی نقصان کا تخمینہ 300 ملین ڈالرلگایا گیا تھا۔ گندم ہماری خوراک کااہم جزو ہے۔ ملک کی معتدل نمکین زمینوں میں اس کی پیداوار کے نقصانات اوسطاً 65 فیصد ہیں۔
یروشلم اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے نودیہات کے مکینوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کر کے ایک ہزار میٹر دور کھلی...
کراچی ہنگری میں 16 سالہ اوربان دور کا خاتمہ، پیٹر ماگیار وزیراعظم بن گئے۔اداروں میں اصلاحات ، یورپی یونین سے...
لاہور بھارت نے طویل فاصلے والے اگنی-5 ایم کے 2 میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ یہ اگنی سیریز کا جدید ترین اسٹریٹجک...
اسلام آباد مختصر دورانئے پر مشتمل پارلیمانی ایوان بالا سینیٹ کا اجلاس ہنگامے اور ماردھاڑ سے عبارت رہا جس...
دبئی گروپ کے سی ای او نے گزشتہ روز بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے پہلے کیسینو ریزورٹ کے افتتاح میں معمولی...
کراچی آغا خان فانڈیشن پاکستان نے بینک الفلاح کے اشتراک سے گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اہم...
انقرہ پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کیلئے مکمل تیار ہے۔ وہ...
کراچی امریکی فوج کی جانب سے خلیج اومان میں امریکہ کا نشانہ بننے والا ’توسکا‘ نامی ایرانی جہاز کراچی پہنچ...