ہوم گرائونڈز پر کرکٹ سیریز کے حقو ق میں بولی میں 77فیصد اضافہ

14 مئی ، 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ٹرانس گروپ ایف زیڈ ای نے سیزن 23-2022 میں شامل تمام مینز اور ویمنز ہوم انٹرنیشنل سیریز کے پارٹنرشپ رائٹس کی خریداری کے لیے سب سے زیادہ بولی لگا دی ہے جو گزشتہ سیزن کے مقابلے میں 77 فیصد زیادہ ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئندہ 12 ماہ مینز اور ویمنز انٹرنیشنل ہوم سیریز کے شیڈول کے باضابطہ اعلان کے بعد اس عرصے کے لیے ٹینڈر کھولا گیا تھا۔ چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ فیصل حسنین کا کہنا ہے کہبولی میں اضافے سے پاکستان کرکٹ کی مضبوط مارکیٹ کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ رواں اور آئندہ سال انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے دورئہ پاکستان شامل ہیں۔