پی ٹی اے 31مئی کوتمام موبائل نیٹ ورکس پر تمباکو کے نقصان سے متعلق آگاہی کالر ٹون لگائے،وزارت قومی صحت

21 مئی ، 2022
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وزارت قومی صحت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے کہا کہ وہ 31 مئی 2022 کو تمباکو نوشی
کے عالمی دن کے موقع پر تمام موبائل نیٹ ورکس پر تمباکو کے نقصان کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے کالر ٹون لگائیں، اس سے عوام کو تمباکو نقصانات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ وزارت صحت نے یہ اقدام کولیشن فار ٹوبیکو کنٹرول پاکستان ( سی ٹی سی –پاک) کی درخواست پر کیا، سی ٹی سی پاک پورے پاکستان میں کام کرنے والی 100 سے زائد سول سوسائٹی کا اتحاد ہے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق پاکستان میں سالانہ 160,000 افراد تمباکو کے استعمال کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔