اسلام آباد (اے پی پی) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہاہے کہ پاکستان میںآم کی سالانہ پیداوار 20لاکھ میٹرک ٹن ہے جبکہ پاکستان آم کے زیرکاشت رقبے کے لحاظ سے دنیا میں 7 ویں نمبر پر ہے ۔ محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق پاکستان میں آم کی کاشت ایک لاکھ 72 ہزار 308 ایکڑ رقبہ پرکی جاتی ہے جبکہ صوبہ پنجاب میں آم کا زیرکاشت رقبہ ایک لاکھ 11ہزار 432 ایکڑ ہے ۔پاکستان میں آم کی 20لاکھ میٹرک ٹن کی سالانہ پیداوار میں سے صرف صوبہ پنجاب میں قریباً 13لاکھ میٹرک ٹن سے زائد پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق امسال موسم گرما میں درجہ حرارت میں اضافہ سے اور بارشیں نہ ہونے کے باعث ہوا میں نمی کا دباو¿ انتہائی کم جارہا ہے جس کے باعث آم کا پھل متاثر ہو رہا ہے۔آم کی اچھی فلاورنگ کے لئے مارچ میں درجہ حرارت پہلے پندرہ دنوں میں 13 تا30 ڈگری سینٹی گریڈ ہونا ضروری ہوتا ہے مگر امسال اُن دنوں درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا ۔ایک اندازے کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں اور درجہ حرارت بڑھنے کے باعث پیداوار میں آم کی پیداوار کمی کا امکان ہے۔
اسلام آباد آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ ، سیکرٹری و...
اسلام آباد تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں گزشتہ روزپانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں...
کراچیسابق فاسٹ بولر محمد عامر کو برطانوی پاسپورٹ ملنے کی امید ہے کیونکہ ان کی اہلیہ برطانیہ کی شہری ہیں اور...
کراچیسابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کوئی بھی ٹیم ہارنے کے لیے نہیں کھیلتی جب بھی کھلاڑیوں پر تنقید کریں...
کراچیلاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کو اسپانسرز نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے ۔پی ایس...
کراچیآئی سی سی چیمپنز ٹرافی فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان مچل اسینٹنر نے کہا ہے کہ دبئی کی سلو پچ پر...
کراچی16 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ ونٹر گیمز رنگا رنگ اور دلکش تقریب میں ہفتے سے ٹورین اٹلی میں شروع ہوگئے جس میں...
کراچیوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو کھیلوں اور صحت مندانہ...