قیمت پنجاب ایپ :گرانفروشی پر61629 شکایات کا ازالہ

27 مئی ، 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر، خصوصی رپورٹر)محکمہ صنعت و تجارت نے قیمت پنجاب ایپ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔قیمت پنجاب ایپ انسداد گرانفروشی میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق قیمت پنجاب ایپ پر گرانفروشی اور دیگر 61813 شکایات آئیں جن میں سے61629 شکایات کا ازالہ کر دیا گیا۔شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے 10 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ قیمت پنجاب ایپ لاکھوں لوگ ڈاؤن لوڈ کرکے مستفیدہو رہے ہیں۔قیمت پنجاب ایپ روزانہ سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیا ضروریہ کی قیمتوں بارے آگاہی دیتی ہے۔ ایپ کاانگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔پرائس کنٹرول کے ذمہ دار گرانفروشی کے خلاف درج شکایت کا 2 گھنٹے میں ازالہ یقینی بنائیں گے۔