پشاور (نمائندہ جنگ ) خیبر یونین آف جرنلسٹس نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے پشاور کے صحافیوں کے ساتھ نامناسب رویہ اپنانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، ایک بیان میں یونین کے صدر ناصر حسین، سنیئر نائب صدر عمران ایاز، نائب صدر بصیر قلندر، جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی، سیکرٹری فنانس شاہ زیب ، جوائنٹ سیکرٹری ارشاد میدانی اور ایگزیکٹو کونسل ارکان نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ عمران خان نے جب بھی وزیر اعظم کی حیثیت سے خیبر پختونخوا کا دورہ کیا تو وہ صحافیوں کی آڑ میں اسلام آباد سے مخصوص افراد کو لاتے اور اپنی مرضی کے سوالوں کا جواب دیتے جس سے پہلے ہی ان کے آزاد میڈیا کے دعوے کی قلعی کھل چکی ہے، اب جب وہ وزیراعظم نہیں توانہیں اپنے رویہ میں تبدیلی لانی چاہیئے، یونین کے قائدین نے کہا کہ چند دنوں سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے صحافیوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اپنا رکھا ہے گزشتہ روز وزیر اعلی ہاؤس میں سنیئر صحافی عارف یوسفزئی کے سوال پر عمران خان کا رویہ قابل افسوس ہے جبکہ ایک اور رہنماءکی طرف سے سنیئر صحافی طارق آفاق کو سنگین دھمکی قابل مذمت ہے۔
کراچی کراچی کے 4 اضلاع میں ڈرگ انسپکٹر ز کی عدم موجودگی سے جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں کی چاندی...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاء کی اسمگلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ،...
کراچی صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد نے کہا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے کیس کو چھ ججوں کے خط سے...
کراچی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سلامتی کونسل کی جانب سے جنگ بندی مطالبات کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا ہے...
کراچی سکیورلاجسٹک گروپ لمیٹڈ کی بک بلڈنگ کا انعقاد 27اور 28مارچ کو ہو گا‘بک بلڈنگ کا آغاز 12روپے فی حصص کی فلور...
اسلام آباد مسلم لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل ایجنسیوں کے نہیں، ججوں کے محاسبے...
کراچی وفاقی اردو یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری کو ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی اردو یونیورسٹی کی...
کراچی سعودی حسینہ ملکی تاریخ میں پہلی بار مس یونیورس مقابلے میں حصہ لیں گی ، 27سالہ سعودی ماڈل رومی القحطانی...