پاکستان لرننگ فیسٹول،دوسرے روزمختلف نوعیت کے اجلاس،بچوں کی شرکت

16 دسمبر ، 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پاکستان لرننگ فیسٹول کے دوسرے روز سیکریٹری جنگلات سندھ ڈاکٹر بدر جمیل میندھرو بطور و مہمان خصوصی شریک ہوئے اور موسمی تغیرات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ،بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کی افزائش میں سرمایہ کاری کا مطلب ملک کے مستقبل میں سرمایہ کاری کرنا ہے، موسمی المیہ سے اسی قسم کی مشترکہ کوششوں کے کے ذریعے ہی بچا جا سکتا ہے جیسا کہ ا دارہ ء تعلیم و آگہی پی ایل ایف کے ساتھ مل کر رہا ہے، پی ایل ایف کے دوسرے روز پہلا اجلاس سندھ کے نامور صوفی شاعر شاہ عبد الطیف بھٹائی کے نام سے منسوب بھٹائی آڈیٹوریم میں ہوا ،فیسٹیول میں بچوں کے لئے مختلف نوعیت کے اجلاس منعقد ہوئے،جن میںپر وگرام سینما گھر میں مختصر دوارنیہ کی فلمیں دکھائی گئیں اور ان پر تبادلہ ء خیال ہوا،دائود فائونڈیشن نیچر سیریز کی بھی نمائش کی گئی،فیسٹیول میں بچوں،والدین اساتذہ اورشہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔