قلبی امراض بڑھنے کی بڑی وجہ مضر صحت اشیاء کا استعمال ہے‘ ماہرین

30 مئی ، 2022

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) ماہرین صحت نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراض قلب میں اضافہ کی بنیادی وجہ مضر صحت کھانے پینے کی اشیاء کا کثرت سے استعمال قرار دیا ہے۔ پناہ کے زیراہتمام اے ایف آئی سی میں منعقدہ کانفرنس میں شرکاء نے تمباکو کے استعمال کو قلبی امراض کی بڑی وجہ قرار دیا۔ میٹھے مشروبات پر بہترین بلاگ لکھنے پر 5نوجوانوں کو تحائف اور سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔ اس موقع پر صدر پناہ میجر جنرل (ر) مسعود الرحمان کیانی‘ حسن محمد خان‘ چیئرمین سائنس فائونڈیشن ڈاکٹر شاہد محمود بیگ‘ کمانڈنٹ اے ایف آئی سی میجر جنرل محمد افشین اقبال‘ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اظہر رشید‘ میجر جنرل نصیر احمد سمور‘ پروفیسر ڈاکٹر انجم جلال‘ پروفیسر ڈاکٹر عبدالباسط‘ ڈاکٹر شہزاد علی خان‘ محمد یحییٰ خان‘ ڈاکٹر نورین علیم نشتر‘ ڈاکٹر محمد وقاص مظہر‘ ڈاکٹر فیاض رانجھا‘ کرنل عثمان‘ ڈاکٹر بشیر اچکزئی ،بریگیڈئر مقصود الحسن‘ ڈاکٹر روزینہ خالد‘ منور حسین‘ ڈاکٹر کرنل شکیل احمد مرزا‘ ڈاکٹر جنید سلیم‘ ڈاکٹر عائشہ محی الدین‘ ڈاکٹر مجتبیٰ قادری‘ ڈاکٹر حمزہ اظہر‘ میجر جنرل خرم شہزاد سمیت دیگر موجودتھے۔