نمرہ کاظمی اغوا کیس، شوہر نجیب شاہ رخ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

01 جون ، 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عدالت نے نمرہ کاظمی اغوا کیس میں ملزم نجیب شاہ رخ کو 3 جون تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،پولیس نے نمرہ کاظمی کے شوہر نجیب شاہ رخ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا ،پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، تفتیشی افسر کاکہناتھا کہ نمرہ کاظمی اور ملزم نجیب کو گذشتہ روز سندھ ہائی کورٹ میں پیش کیا تھا،سندھ ہائی کورٹ نے نمرہ کے میڈیکل کا حکم دیا ہے،مقدمے میں چھ ملزمان مفرور ہیں، ملزم سے دیگر ملزمان سے متعلق معلومات حاصل کرنی ہے،عدالت نے پولیس سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔