دعا زہرہ اغوا کیس، مبینہ گواہ اور نکاح خواں کے ریمانڈ میں توسیع

01 جون ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دعا زہرہ اغوا کیس میں مبینہ گواہ اور نکاح خواں کے جسمانی ریمانڈ میں 4جون تک توتوسیع کردی۔جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے گرفتار مبینہ نکاح خواں اور گواہ کو مقامی عدالت میں پیش کیا ، تفتیشی افسر نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت کاکہناتھا کہ آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ پیش کی جائے، مدعی کے وکیل کاکہناتھا کہ ملزمان نے کچھ مزید اہم انکشافات کیے ہیں،گرفتار ملزمان کے ساتھ دیگر لوگ بھی اغوا میں ملوث ہیں،بچی کی بازیابی کی جلد امید ہے۔