پشاور(ٹی وی رپورٹ ‘ ایجنسیاں)سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عدم اعتماد کے دوران سابق صدر آصف زرداری سے رابطوں کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہو چکے‘تصدیق کیلئے جانے کی ضرورت نہیں‘پرویزالٰہی ہمارے پلان کے مطابق چل رہے ہیں ‘لانگ مارچ ختم کرنے کے پیچھے کوئی ڈیل نہیں‘لانگ مارچ ختم نہ کرتا تو خون خرابہ ہوتا‘اسمبلی میں واپس جانے کا مطلب امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کرنا ہوگا‘ جب ہم حکومت تھے تو اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے دباؤ تھا‘ پیغام بھیجا گیا کہ اپنے ملک کا سوچیں، پیغام کس کی طرف سے آیا تھا یہ ابھی نہیں بتاسکتا‘ہماری حکومت میں شریف خاندان کے خلاف تحقیقات میں مشکلات تھیں‘ تحقیقات کرنے والے لوگ ڈرتے تھے‘نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق کبھی نہیں سوچا، نہیں معلوم نیا آرمی چیف کون ہو گا‘سارے فوج مخالف بہت خوش ہیں لیکن فوج اورپی ٹی آئی ہی ملک کو متحد رکھ سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے عدم اعتماد کے دوران آصف زرداری سے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے آصف زرداری اور ملک ریاض کے درمیان گفتگو سےلاتعلقی کا اظہار کردیا۔پشاور میں ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 26 سال سےکہہ رہا ہوں کہ آصف زرداری اور ن لیگ ایک ہی ہے‘ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے فلور پر اسپیکر کے سامنے مستعفی ہونےکا اعلان کیا‘ اب کسی رکن کو انفرادی طور پر اسمبلی جانےکی ضرورت نہیں ہے۔امریکا کے زیر اثر مخصوص لابی مسلم ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کروانا چاہتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اب یہ چلا رہے ہیں ہمیں اسمبلی میں چلا جانا چاہیے یہ ٹریپ ہے۔
اسلام آباد ملک کے 26 اضلاع میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی جائیدادوں کے کرایہ کی مد میں ایک ارب70 کروڑ 10لاکھ روپے...
اسلام آباد سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے افواج پاکستان کی جانب سے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے حقوق حاصل کرنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن...
کراچی کراچی سمیت ملک بھرکیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کردی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری...
لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب بھر کے ہزاروں نوجوان وکلاء کیلئے...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مخصوص جارحانہ طرز عمل میں تبدیلی‘ پارلیمانی اور مرکزی رہنمائوں...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان محمد جنید سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن، سینیٹرخلیل...
اسلام آباد وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا۔ کابینہ ذرائع کے مطابق رواں ماہ کے دوران وزیراعظم محمد...