تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں واپس آنے کا مشورہ نہیں دیا،پرویزالٰہی

01 جون ، 2022

کراچی (ٹی وی رپورٹ) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ میں نے تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں واپس آنے کا مشورہ نہیں دیا،حکومت کو عمران خان کو گرفتار کرکے مرنا نہیں ہے،عمران خان کو گرفتار کریں گے تو یہ اپنی قبر خود کھودیں گے،پنجاب میں بحران تب ختم ہوگا جب حمزہ شہباز گھر جائے گا، حکومتی وزیروں کی نہ کوئی اوقات ہے نہ اپنی کوئی سوچ اور ویژن ہے، وزیراعلیٰ سے حلف گورنر لیتا ہے اسپیکر قومی اسمبلی کیسے لے سکتا ہے،پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے پاس 172ووٹ ہیں۔وہ جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں سینئر وزیر پنجاب اویس لغاری بھی شریک تھے۔ اویس لغاری نے کہاکہ پرویز الہٰی کو خواب و خیال کی دنیا میں رہنے سے نہیں روک سکتے، پنجاب میں ن لیگ کے پاس 175اور اپوزیشن کے پاس 167ووٹ ہیں، ن لیگ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کا مکمل ساتھ دے گی، پرویزالہٰی نےکہا عمران خان کو سراہنا چاہئے کہ انہوں نے خون خرابے سے بچنے کیلئے اپنے لوگوں کو روکا، پولیس نے شیلنگ اور فائرنگ کی گھروں میں گھس گئے جس سے تین اموات ہوئیں، یاسمین راشد کینسر کی مریض ہیں انہیں یہ گھسیٹتے رہے ، پنجاب اسمبلی میں اراکین پر پولیس کے تشدد پر ایکشن لیں گے ، پنجاب کمیٹی کی استحقاق کمیٹی میں آئی جی اور چیف سیکرٹری کو بلا کر سزا دیں گے،اس سارے معاملہ میں اصل سرغنہ آئی جی اور چیف سیکرٹری ہیں ، یورپی یونین اور کامن ویلتھ ممالک اس پر قرارداد لے کر آرہے ہیں ، ن لیگ کی کسی بات پر یقین نہیں کرتا ہوں ،تحریک عدم اعتماد آگئی تو حمزہ شہباز فارغ ہیں ، عدالتی فیصلے کا انتظارہے، پی ٹی آئی کے بیس لوٹے ن لیگ کا ٹکٹ مانگ رہے ہیں مگر حمزہ ان سے ملاقات نہیں کررہے، چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ مریم نواز الیکشن کی بات کررہی ہے یہی بات عمران خان بھی کررہے ہیں ، اویس لغاری نے کہا آئین و قانون کے تحت استحقاق کمیٹی پنجاب اسمبلی میں موجود نہیں ، پنجاب میں حکومت اور اپوزیشن بنچوں کا بیلنس الٹا ہوچکا ہے،پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان اپوزیشن بنچوں پر بیٹھے تھے، صوبائی حکومت قائم اور گورنر پنجاب حلف لے چکے ہیں ، عدالتیں حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کو تسلیم نہ کرتیں تو کابینہ حلف کیسے اٹھاتی، عمران خان تسلیم کرچکے ہیں کہ ان کے لوگ مسلح تھے۔ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں فلور ملوں کو 80ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کرچکے ہیں، یقینی بنایا ہے کہ ہماری دی گئی گندم کا آٹا ہر علاقے میں جنرل سیل کیلئے بلایا جائے، اگلے دس مہینے تک 45لاکھ میٹرک ٹن گندم 490روپے فی دس کلو کے حساب سے مہیا کیا جائے گی،