فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز اپریل کیلئے بجلی3.99 روپے یونٹ مہنگی کرنیکی منظوری

01 جون ، 2022

اسلام آباد(اے پی پی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اپریل کیلئے فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ۔ اس سلسلے میں منگل کو یہاں چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت عوامی سماعت ہوئی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی لمیٹڈ نے بجلی کی قیمت میں اپریل کے لئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں میں 4 روپے 5 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی تاہم عوامی سماعت اور اعداد وشمار کا جائزہ لینے کے بعد نیپرا نے تین روپے 99 پیسے فی یونٹ کے اضافے کی منظوری دی،اضافہ کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔