یوٹیلیٹی اسٹورزپر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑااضافہ گھی 208‘خوردنی تیل 213روپے لیٹر مہنگا‘نرخ 555اور605تک پہنچ گئے

01 جون ، 2022

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورزپرمختلف برانڈزکے گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کردیا گیا ‘ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہےجس کا اطلاق یکم جون (آج ) سے ہوگا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایک کلوگھی کی قیمت میں 208 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورزپرمختلف برانڈز کے گھی کی فی کلو قیمت 555 روپے تک پہنچ گئی ۔ مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 213 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پرکوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت 605 روپے تک پہنچ گئی ہے۔