LPG کی قیمت میں 13 روپے کلو کمی

01 جون ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے فی کلو کی کمی کردی، جس کے بعدایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت 232روپے سے کم ہو کر 219روپے کلو گرام ہوگئی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 155روپے کی کمی کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2581.35روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 9931.65روپے مقرر کی گئی ہے،