عمران خان سمیت13پی ٹی آئی ارکان کےاستعفوں کی تصدیق ہوچکی،راناثنااللہ

01 جون ، 2022

لاہور(مانیٹرنگ سیل)وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہاہےکہ عمران خان سمیت13پی ٹی آئی ارکان کےاستعفوں کی تصدیق ہوچکی،ایک نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نےکہاپی ٹی آئی کےکچھ لوگوں نےایک بار نہیں 10بارمختلف فورمزپرآن ریکارڈ استعفے دینے کی بات کی ہےجن ویڈیوزبھی موجودہیں اور ان کےاستعفوں کی تصدیق کی ضرورت نہیں، ان میں عمران خان،فوادچوہدری،شاہ محمود قریشی، اسدعمر،شیریں مزاری سمیت13کےقریب ارکان شامل ہیں،انہوں پارلیمنٹ میں استعفے دینےکی بات کی ہے،راناثنااللہ نے مزید بتایا ان کی سپیکرقومی اسمبلی سےبات ہوئی جنہوں نےبتایاکہ ان 13،14لوگوں کےاستعفوں کی تصدیق ہوچکی، باقی لوگ گم صم اورخاموش ہیں سپیکرقومی اسمبلی سےرابطہ بھی کررہےہیں کہ ہم آئیں گےنہیں لیکن ہمارےاستعفےقبول نہ کی جائیں،کچھ ارکان اس لیےنہیں آئیں گےکہ نہ آنےسےانکےاستعفےمنظورنہیں ہوں گے، رانا ثنا اللہ نےکہاکہ پی ٹی آئی ارکان کےاستعفوں کی منظوری کاعمل6جون سےشروع ہوجائےگا۔