اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشرے کے غریب افراد کی مشکلات کے پیش نظر یوٹیلیٹی سٹورز کارپویشن کیلئے جس امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے اس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکج ہمیشہ صرف رمضان المبارک کے مہینہ کیلئے ہوتا تھا لیکن غریب طبقہ کو مہنگائی سے بچانے کیلئےاب اسے رمضان کے بعد بھی وزیر اعظم پیکج کے تحت جاری رکھاگیا ہے اور مزید جاری رکھا جا ئے گا ،اس وقت یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800روپے میں دیا جا رہا ہے جس کی مارکیٹ پرائس1250 روپے ہے،چینی 70روپے فی کلو گرام فراہم کی جا رہی ہے جس کی مارکیٹ پرائس 85روپے ہے، گھی فی کلو 100روپے سستا فراہم کیا جا ر ہا ہے، دالیں اور چاول بیس روپے فی کلو سستے فروخت کئے جا رہے ہیں ،حکومت یوٹیلیٹی سٹورز پر یہ اشیائے ضروریہ سستے داموں فراہم کرنے کیلئے ما ہانہ ساڑھے تین ارب روپے سبسڈی دے رہی ہےجو ماضی کی حکومتوں کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی سے 50فی صد زیادہ ہے، تر جما ن نے یقین دلایا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضررویہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے گا ۔
اسلام آباد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ، اس ضمن جار ی کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز...
کراچی مسک سے سندر پچائی، دنیا میں 10 سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے سی ای او، 65 کھرب سے زائد کیساتھ ایلون مسک...
اسلام آباد ورلڈ اکنامک فورم کی جاری کردہ گلوبل رسکس رپورٹ 2025 میں پاکستان کو درپیش چار بڑے خطرات پر روشنی...
لاہور،سیالکوٹ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور چور کہتے رہے خود پر 190ملین پونڈ کا کیس...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر برطانوی قوانین بیرسٹر راشد...
کراچی جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے چیف وہپ مسلم لیگ نون قومی اسمبلی...
اسلام آبادحکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اضافہ کر دیا گیا۔پیٹرول کی قیمت میں 3...
اسلام آباد سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے امریکی شہریت حاصل کرنے اوردوہری شہریت کی تردید اور یوٹیوبر کو...