پنجاب ضمنی انتخاب ،کاغذات نامزدگی فارم کے حصول کیلئےشیڈول جاری

01 جون ، 2022

لاہور( نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع کے 20 صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کے لیے کاغذات نامزدگی فارم کے حصول کے لیے شیدول جاری کردیاگیاامیدواران 4 سے 7 جون تک کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کروائیں گے. 8 جون کو امیدواران کی فہرست جاری جبکہ 11 جون تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کریں گے. 15 جون تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جاسکے گی۔اپیلٹ ٹربیونل کی طرف سے ان اپیلوں پر فیصلے کی آخری تاریخ 21 جون ہے. 23 جون تک امیدواران کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں. 24 جون کو ریٹرننگ افسر کی طرف سے امیدواران کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائینگے اور امیدواران کی حتمی فہرست جاری کر دی جائیگی. 17 جولائی کو متعلقہ حلقوں میں ضمنی انتخاب منعقد کیا جائے گا۔