بلاول بھٹو کے اعزاز میں ترک وزیر خارجہ کا عشائیہ

01 جون ، 2022

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاؤش اولو نے منگل کو عشائیہ دیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق ترکی کے دورے کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ترک وزیر خارجہ میولود چاؤش اولو کے درمیان دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ دریں اثناء پاکستان میں ازبک سفیرOybek Usmanov نے منگل کو اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بہتر رابطے اور وسیع تر اقتصادی تعاون سے دونوں ممالک کے لوگوں اور پورے خطے کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔