محمد شاہد لالی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ مقرر، فرحت جبیں کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹ کونسل کا اضافی چارج

01 جون ، 2022

لاہور (جنرل رپورٹر) حکومت پنجاب نے محمد شاہد لالی سیکرٹری (سیٹلمنٹ اینڈ کنسالیڈیشن ) بورڈ آف ریونیو کو تبدیل کر کے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ اور اظفر ضیاء سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کو افسر بکار خاص بنادیا ہے۔ فرحت جبیں ایڈیشنل سیکرٹری (کلچر ) انفارمیشن اینڈ کلچر کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹ کونسل کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔