ڈاکو نے سات شہریوں سے لاکھوں روپے اور موبائل فون چھین لیے

01 جون ، 2022

لاہور(کرائم رپورٹر) برکی کے علاقے میں ڈاکو حسین زیدی اور فیملی سے ساڑھے تین تولے زیورات، 45 ہزا ، موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے، سبز ہ زار میں ڈاکو رزاق سے 2لاکھ ، موبائل فون ، لیپ ٹاپ ، مسلم ٹاون میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو شاداب سے 95 ہزار و موبائل فون ، راوی روڈ سے ڈاکوعثمان سے 34 ہزار اور موبائل فون ، گارڈن ٹاون میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو عبدالقدوس اور فیملی سے90ہزار ، پرانی انارکلی میں ڈاکووں نے طالب حسین سے 55 ہزار و موبائل فون ، نولکھامیں شیخ اعجاز سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو 17ہزار ،گھڑی اور موبائل، ساندہ میں علی سے 28ہزار موبائل فون اور قلعہ گجر سنگھ سے جمشید سے 6 ہزاراور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ رائیونڈ سٹی کے علاقے میں چور عابد خان کے گھر سے 10 لاکھ روپے ، تین تولے زیوارات اور الیکٹرانکس کا سامان چوری کر کے فرار ہوگئے۔جبکہ نامعلوم چور گرین ٹا ون ، ہڈیارہ اور مسلم ٹاون سے گاڑیاں جبکہ گلبرگ ، ڈیفنس سی ، کاہنہ اور داتا دربار سے موٹر سائیکلیں چوری ہوگئے۔