تشکیل دیناہوگا،سیکرٹری تحفظ ماحولیات

01 جون ، 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سیکرٹری تحفظ ماحولیات ڈاکٹر رئوف کی زیر صدارت سموگ کی روک تھام کے بارے اجلاس ہوا ۔ ڈی جی ماحولیات عنبرین ساجد نے بتایا کہ سموگ میں کمی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ابھی سے اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ اس آ فت پر قابو پایا جا سکے۔ سیکرٹری تحفظ ماحولیات ڈاکٹر رؤف نے کہا کہ سموگ کی روک تھام کے لیے سب سے پہلے گاڑیوں سے زہریلےدھوئیں کا اخراج روکنا ہوگا جبکہ اس کے لیےتمام محکموں کو ملکر ایک جامع پلان تشکیل دینا ہو گا ۔ ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن انجم نوید نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کیا جا رہا ہے ۔