پیپلزپارٹی کے امیدوار 3جون تک درخواستیں ارسال کریں،فرحت اللہ بابر

01 جون ، 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کےسیکریٹری جنرل سینیٹر فرحت اللہ بابر نے پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ درخواستیں 35000روپے کا بنک ڈرافٹ بنام پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز 3جون تک زرداری ہاؤس، مکان نمبر8، اسٹریٹ 19، ایف ایٹ ٹو، اسلام آباد یا مکان نمبر1، اسٹریٹ 85، سیکٹر جی سیکس فور ایمبیسی روڈ اسلام آباد کے پتہ پر ارسال کریں۔