سیکرٹری جنگلات کاچھانگامانگاکادورہ عوامی شکایات پراظہار برہمی

01 جون ، 2022

لاہور (نیوزرپورٹر)سیکرٹری جنگلات کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے چھانگا مانگا سائٹ اور فاریسٹ پارک کا دورہ کیا جہاں ڈی ایف او چھانگا مانگا شاہد تبسم نے انہیں بریفنگ دی اور گذشتہ کچھ عرصہ میں وہاں کی جانے والی شجرکاری پر تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ سیکرٹری جنگلات نے چھانگا مانگا وائلڈ لائف پارک میں جنگلی حیات کو مہیا کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری جنگلات نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے افسران و انتظامیہ پر اظہار برہمی کیا اور شکایات و مسائل کے فوری ازالے کی ہدایت کی ۔