کانسٹیبل مدثراقبال کی فیملی کوتنہا نہیں چھوڑ سکتے ،آئی جی

01 جون ، 2022

لاہور(کرائم رپورٹر ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ کانسٹیبل مدثر اقبال نے دوران ڈیوٹی اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے شہادت کا بلند درجہ حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس زندگی کے کسی قدم پر مدثر اقبال شہید کی فیملی کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور حکومت پنجاب کی جانب سے شہید پیکچ سمیت تمام مراعات مدثر اقبال شہید کی فیملی کو بلاتا خیر ملیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانسٹیبل مدثر اقبال شہید کے گھر 129 آر بی ساہیانوالہ فیصل آباد میں انکے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔