پولیس اہلکاروں کے منشیات فروشوں سے رابطے ،کئی آپریشن نا کام

01 جون ، 2022

کاہنہ (نامہ نگار ) دو ہفتوں کے دوران پولیس کے منشیات فروشوں کیخلاف متعددآپریشن ناکام ہوگئےذرائع نے بتایا کہ جب بھی پولیس ریڈ کے لئے نکلتی توتھانہ کاہنہ ،انوسٹی ونگ اور سی آئی کاہنہ میں عرصہ سے تعینات وہ اہلکار جن کے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر سے رابطے ہیں انہیں اطلاع کر دیتے اور وہ زیر زمین چلے جاتے ہیں۔ نواحی گاوں جھیڈو ضلع لاہور میں منشیات فروشی کے حوالے سے مقامی منڈ ی کی شہرت رکھتا ہے ۔ اور یہ وزیراعظم کے حلقہ انتخاب کا حصہ ہونے کی وجہ سے شکایات پر پولیس نے متعدد بارکریک ڈاون کیا مگر اسے ناکامی ہوئی۔اس سلسلہ میں ایس پی ماڈل ٹاون وقار عظیم کھرل کا کہنا ہے کہ تھانہ کاہنہ میں عرصہ سے تعینات پولیس اہلکاروں کیخلاف جلد کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ نشئیوں اور منشیات کے خریداروں کو پکڑ کر ڈیمانڈ ختم کر رہے ہیں تا کہ منشیات فروشوں کو گاہک نہ مل سکیں۔اس لیے تھانہ کاہنہ پولیس نے پکڑے گئے ،200سے زائد نشئیوں کو سرکاری گاڑیوں میں سیالکوٹ ، نارووال ،پاکپتن ، رائیونڈ اور دیگر جگہوں پر لے جاکر علاقے سے دور چھورڑدیا تا کہ وہ جلد واپس آ سکیں جبکہ جن کہ کیخلاف مقدمات درج کئے انہیں منشیات کے عادی افراد کی بحالی سنٹر شفت کر دیا ۔