22ملازمین کی سزائیں معاف،پولیس ملازمین کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے،ڈی آئی جی آپریشنز

01 جون ، 2022

لاہور (کرائم رپورٹر ) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور کیپٹن(ر) محمد سہیل چودھری نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پولیس افسران واہلکاروں میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ پولیس مورال میں اضافہ کیلئے اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی انتہائی ضروری ہے۔ قبل ازیں ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری نے اردل روم کے دوران پولیس ملازمین کی اپیلوں پر شنوائی کی۔ سہیل چودھری نے معمولی کوتاہی پر سزا یافتہ 22 ملازمین کی سزائیں معاف کر دیں ۔