طالبعلم کو اغواء کرنیوالا گرفتار

01 جون ، 2022

لاہور(کرائم رپورٹر) ستوکتلہ کے علاقے میں شہزاد نے طالب علم فہد کو گاڑی کے آگے سے گزرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے گاڑی میں بٹھا کر اغوا کرلیا اور بعد ازاں طالب علم کو شوکت خاتم چوک پر چھوڑ کر فرار ہو گیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکےملزم شہزاد کو گرفتار کر لیا ۔