تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز

01 جون ، 2022

لاہور(خبرنگار) پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلاتشروع ہوگئیں ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے بعد ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ۔ دو ماہ کے لیے موسم گرما کی تعطیلات دی گئی ہیں۔ جبکہ کالجز میں بورڈز اور بی ایس گریجویٹ کے امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی خصوصی ٹیمیں کھلنے والے سکولون کے خلاف کارروئی کریں گی۔