یونیورسٹی کی ترقی کادارومدار ہمیشہ بصیرت رکھنے والے رہنما پرہوتاہے،ڈاکٹرامجدثاقب

01 جون ، 2022

لاہور(خبرنگار)وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین اور اخوت فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد ثاقب نے یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں کثیر المنزلہ اکیڈمک بلاک کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں نئے ڈگری پروگرامز اور توسیعی منصوبے شروع کرنے کے لیے اکیڈمک بلاک انتہائی ضروری ہے۔ ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ یونیورسٹی کی ترقی کا دارومدار ہمیشہ بصیرت رکھنے والے رہنما پر ہوتا ہے ۔