ریلوے کے 6افسروں کے تبادلے

01 جون ، 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان ریلوے نے گریڈ 20اور 19 کے 6افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں گریڈ 20کے چیف انجینئر ڈیزائن قمر زمان بھٹی کو چیف انجینئر سروے اینڈ کنسٹیکشن ، ڈپٹی چیف انجینئر مڈل سعید خان کو چیف انجینئر ڈیزائن ہیڈ کواٹر ،جوائنٹ ڈائریکٹر لینڈ امجد اقبال کو منیجنگ ڈائریکٹر کنکریٹ سلیپر فیکٹری، تعیناتی کےمنتظر سید حسن طاہر بخاری کو چیف اوپریٹنگ سپریٹنڈنٹ سیفٹی ہیڈ کواٹر ، ڈپٹی چیف اوپریٹنگ سپریٹنڈنٹ سیفٹی طارق انور سپرا کو چیف کسٹمر فیسیلیٹشن منیجر جبکہ چیف پرسونل آفیسر ہیڈ کواٹر چوہدری بلال سرور کو ڈائریکٹر لیگل افیئر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ۔