موجودہ بحران کا حل الیکشن اورانتخابی اصلاحات ہیں،لیاقت بلوچ

01 جون ، 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب ا میر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں سیاسی بحران بڑھ رہا ہے۔ بحران کا علاج صرف انتخابات ہیں جس کے لیے انتخابی اصلاحات ہونی چاہیں۔ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے قومی ڈائیلاگ کیا جائے۔ الیکشن ریفارمز کے لیے جماعت اسلامی نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس نے انتخابی اصلاحات کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ اسلام آباد میں نائب امیرجماعت اسلامی میاں محمد اسلم ، امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم اور دیگر قائدین کے ساتھ پریس کانفرنس میں کیا۔