سی سی پی او کی زیرصدارت اجلاس شاہدرہ سرکل کی کارکردگی کاجائزہ

01 جون ، 2022

لا ہور (کر ائم رپو رٹرسے)سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ سرکل افسران کرائم کنٹرول اور لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے اپنے سپروائزری کردار کو مزید موثر بنائیں۔سٹریٹ کرائم ، منشیات فروشی اورسنگین جرائم کی سرکوبی کیلئے انسدادی کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔منشیات فروشی اور قماربازی سمیت آرگنائزڈ جرائم کی سرپرستی کرنے والے سرغنہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ شاہدرہ سرکل کی انسدادِ کرائم جائزہ میٹنگ کے دوران کیا ۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے شاہدرہ سرکل کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔