واسا اورلیسکو کو ممکنہ حدتک مشترکہ شیڈول بنانے کی ہدایت

01 جون ، 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر) کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیر صدارت شہر میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔ کمشنرنے واسا اور لیسکو کو ممکنہ حد تک مشترکہ شیڈول بنانے کی ہدایت کی ہے،انہوں نے جوائنٹ ٹ فوکل پوائنٹ ترتیب دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ہیٹ ویو کا سامنا ہے اس لئے لیسکو شٹ ڈاون لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں کرنے کا میکانزم بنائے تاکہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ نہ ہو۔ ٹیوب ویلز سے پانی کی فراہمی دستیابی کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے واسا مکمل چوکس رہے۔ ۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ شہر کے کسی گھر میں پینے کے پانی کی شیڈولڈ فراہمی میں تعطل نہیں آنی چاہیے ۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں پینے کے پانی کی یقینی فراہمی کیلئے اوسطا ً15گھنٹے ٹیوب ویل چل رہے ہیں۔