ڈاکٹرحسن محی الدین سے تاجروں کی ملاقات

01 جون ، 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)صدر آل پاکستان سمال ٹریڈرز و انڈسٹریزبابر بٹ نے وفد کے ہمراہ تحریک منہاج القرآن سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ملاقات میں تاجر برادری اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہاکہ دین اسلام میں ہر کام کے اصول موجود ہیں۔