کارفور کے سٹورز میں خصوصی سیل شرع

01 جون ، 2022

لاہور(پ ر) متحدہ عرب امارات کے کاروباری گروپ ماجد الفطیم کی جانب سے پاکستان میں فعال ادارے کارفور نے سرپرائز، تھیم پر مبنی میگا سیل کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ صارفین پاکستان بھر میں موجود کارفورکے دس اسٹورز پر پرُسکون ماحول میں خریداری کر کے شدید گرمی کی لہر سے بچ سکتے ہیں رعایتی اشیاء میں تازہ خوراک، گروسری، الیکٹرانکس، ٹیکسٹائل، صحت اور گھریلو سامان کے ساتھ ساتھ فریج، واٹر کولر، اور ایئر کنڈیشنر وغیرہ شامل ہیں۔