شاعرسید تاثیر نقوی کے شعریمجموعے کی تقریب ِ رونمائی

01 جون ، 2022

لاہور( نیوز رپورٹر)شاعر سید تاثیر نقوی کے شعری مجموعے " ساحل پہ کھڑے لوگ " کی تقریب ِ رو نمائی کا انعقاد حلقہ ارباب ِ ذوق لاہور کے زیر ِ اہتمام پاک ٹی ہاؤس میں کیا گیا جسکی صدارت پروفیسر شفیق احمد خان نے کی اِس موقعہ پر فیصل زمان چشتی ، اعجاز رضوی ،ڈاکٹر شاہد اشرف ،اقبال راہی ،ڈاکٹر غافر شہزاد اوردیگر نے کتاب پر گفتگو کی ۔تاثیر نقوی کو حلقہ کی جانب سے اعزازی شیلڈ اورپھول دیئے گئے۔