سعودی عرب سے تعلقات معمول پر لانے کا عمل ممکن ہے اسرائیلی وزیر خارجہ

01 جون ، 2022

یروشلم(اے ایف پی)اسرائیلی وزیرخارجہ یائرلاپیڈ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کاعمل ممکن ہے،ٹائمزآف اسرائیل کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ نے کہا یہ ہمارے مفاد میں ہے۔ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ابراہیم معاہدے کے بعد یہ اگلا قدم ہے،ایک طویل اورمحتاط عمل کے بارے میں بات کی جائے گی، اگر کسی معاہدے پر دست خط کردیئےجاتے ہیں تویہ حیرت انگیزاعلان نہیں ہوگا جیسا کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ ہونے والے سابقہ معاہدوں کے وقت ہوا تھا۔