بھارت،نئی دہلی کے وزیر صحت منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار

01 جون ، 2022
نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کو مالیاتی تحقیقاتی
ایجنسی نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے رہنما ستیندر جین کو مبینہ طور پر حوالہ ہنڈی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، ان پر 4 کروڑ 81لاکھ روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔