بھارت،سسرالیوں کے تشدد پر ماں نے 6 بچے کنویں میں پھینک کر مار د یئے

01 جون ، 2022

نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں سسرالیوں کے تشد دپر ماں نے 6 بچوں کو کنویں میں پھینک دیا ۔ جس سے بچے ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں میں 5 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے جن کی عمریں 18 ماہ سے 10 سال تک ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دوران تفتیش 30 سالہ خاتون نے بتایا کہ سسرال والوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس پر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔